ایک شخص بیوی کی بات نہ مان کر کروڑ پتی بن گیا

image

کیلیفورنیا، امریکا میں ایک شخص بیوی کی بات نہ مان کر کروڑ پتی بن گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک شخص آفس کے لئے گھر سے نکلا تو اپنا کھانا ساتھ لانا بھو ل گیا، جب بیوی نے لنچ بکس دیکھا تو فون کرکے واپس آ کر کھانا لے جانے کے لئے کہا۔

شوہر نے گھر واپس جانے کی بجائے قریب ہی ایک گروسری اسٹور پر جانا پسند کیا، اس نے وہاں کھانے کی چیزوں کے ساتھ ملینیئر باکس بھی خرید لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورِ اقتدار تنازعات سے بھرپور رہا

جب اس شخص نے اس اسکریچ کیا تو وہ ملینیئر بن چکا تھا، اس کی تین ملین ڈالرز کی لاٹری نکل آئی جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 84 کروڑ روپے بنتی ہے۔ اس طرح وہ شخص کی بیوی کی بات نہ مان کر کروڑ پتی بن گیا، اس موقع پر اس شخص کی خوشی دیدنی تھی۔

خوش نصیب شخص کا کہنا تھا کہ گروسری اسٹور سے نکلنے سے پہلے ٹکٹ اسکین کیا تو اپر لاٹری ونر لکھا، اس نے کہا کہ پہلے مجھے یقین ہی نہ آیا جب تمام صفر دیکھے تو انتہائی خوشی اور یہ خوشخبری فون کرکے بیوی کو بھی سنائی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US