منہ کے چھالے کس خطرناک بیماری کی علامت ہوسکتے ہیں؟ معمولی سمجھی جانے والی اس بیماری کے بارے میں ماہرین کا انکشاف

image

منہ، زبان، یا ہونٹوں پر چھالے اکثر معمولی سمجھے جاتے ہیں، مگر ان کے پیچھے چھپی وجوہات کئی بار زیادہ گہرائی رکھتی ہیں۔ ان چھالوں کی سب سے عام وجہ معدے کی گرمی ہے، تاہم ان کا نظر انداز کیا جانا سنگین مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ منہ کے چھالوں کو معمولی مت سمجھیں کیونکہ بعض اوقات یہ کینسر کی ابتدا بھی ہوسکتے ہیں۔ کینسر ایک جان لیوا بیماری ہے جس میں مبتلا شخص نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی بڑی اذیت سے گزرتا ہے۔

عام طور پر صفائی کا خیال نہ رکھنا، غذائی بے ترتیبی یا وائرل انفیکشن چھالوں کی بنیادی وجوہات ہوتی ہیں، جو کھانے پینے کو مشکل بناتی ہیں اور روزمرہ زندگی کو متاثر کرتی ہیں۔

بھارتی آنکولوجسٹ ڈاکٹر تپیش پونیکر کے مطابق کینسر سے خوفزدہ ہونے کی بجائے آگاہی کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ منہ کے چھالوں کا بروقت معائنہ نہیں کرواتے، جس کے باعث یہ مہلک شکل اختیار کر لیتے ہیں اور اسٹیج فور پر پہنچنے کے بعد زندگی کو بچانا انتہائی دشوار ہو جاتا ہے۔ اس لیے اسکریننگ اور بروقت علاج ضروری ہے۔ جدید طبی سہولیات، جیسے کیموتھراپی، بہت سے مریضوں کو نئی زندگی فراہم کر رہی ہیں۔

کینسر کی وجوہات میں طویل عرصے تک منہ میں چھالوں کی موجودگی، خواتین کے سینے میں گانٹھ، ماہواری کی بے قاعدگی، جسم کے کسی حصے پر گانٹھ، منہ یا جسم کے دیگر حصوں سے خون آنا، تمباکو نوشی، الکحل، منشیات کا زیادہ استعمال، فاسٹ فوڈ اور جسمانی صفائی کی کمی شامل ہیں۔

بخار یا کسی وائرل بیماری کے دوران منہ کے چھالے عام ہوتے ہیں اور طبی طور پر 10 سے 14 دن میں ٹھیک ہو سکتے ہیں، مگر اگر یہ لمبے عرصے تک برقرار رہیں تو انہیں نظرانداز کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US