تمام نجی اور سرکاری اسکول کل سے بند کرنے کا اعلان۔۔ دوبارہ کس تاریخ سے کھلیں گے؟

image

پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو 17 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ اضلاع سے موصولہ شکایات کے بعد بچوں کو صحت کے خطرات سے بچانے کے لیے یہ مشکل فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے، مگر مجبوری میں یہ قدم اٹھانا پڑا۔ آن لائن تدریس میں مشکلات کے حل کے لیے متبادل حکمت عملی پر کام جاری ہے۔

بہاولنگر، رحیم یار خان، فیصل آباد، سیالکوٹ، جھنگ اور دیگر شہروں سمیت تمام متاثرہ علاقوں کے اسکول اس فیصلے کے تحت بند رہیں گے۔ صوبائی وزیر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں اور انسدادِ اسموگ کے اقدامات میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عوام اور بچوں کی صحت و سلامتی کو محفوظ بنایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US