ملک بھر میں سونے کی مسلسل قیمتوں میں اضافے کے بعد آج پھر اجک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے تک جا پہنچی ہے. اسی طرح عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاؤ 25 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 693 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے.