کراچی کے مختلف مقامات پر پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں بچے سمیت 8 افراد ڈوب گئے۔ ہاکس بے اور منوڑہ پوائنٹ کے ساحلی علاقوں میں پانچ افراد پانی میں بہہ گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق منوڑہ ساحل پر ڈوبنے والے تین افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
حب ڈیم میں دو افراد جبکہ حب ندی میں ایک بچہ پانی میں ڈوب گیا۔ ریسکیو اداروں کے رضاکار موقع پر موجود ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔