مونگ پھلی کن لوگوں کے لئے خطرناک ہے؟ سردیوں کی اس خاص سوغات کے یہ نقصان بھی جان لیں

image

مونگ پھلی میں موجود اومیگا 6 چکنائی اور مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور سوزش سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پروٹین، میگنیشیم، اور دیگر ضروری غذائی اجزا اسے صحت مند غذا کا بہترین حصہ بناتے ہیں۔ یہ کاربوہائیڈریٹس میں کم اور پروٹین میں زیادہ ہونے کی وجہ سے وزن کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

وزن میں اضافہ

مونگ پھلی کی زیادہ مقدار غیر ضروری کیلوریز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ ایک مٹھی بھر بھنی ہوئی مونگ پھلی میں تقریباً 170 کیلوریز ہوتی ہیں، جو وزن بڑھانے کا سبب بن سکتی ہیں۔

الرجی کے مسائل

مونگ پھلی کی الرجی دنیا بھر میں عام ہے، جو خارش، سانس لینے میں دشواری، اور جان لیوا انفیلیکسس جیسے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ الرجی والے افراد کو مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔

معدنی جذب میں رکاوٹ

فائیٹک ایسڈ، جو مونگ پھلی میں پایا جاتا ہے، معدنیات جیسے آئرن اور کیلشیم کے جذب کو روک سکتا ہے، جس سے جسمانی کمزوریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

بلڈ پریشر میں اضافہ

نمکین مونگ پھلی کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے کم سوڈیم والی مونگ پھلی کا انتخاب کریں۔

اعتدال میں ہی اصل لطف

کہتے ہیں، زیادہ کسی بھی چیز کی اچھی نہیں ہوتی۔ مونگ پھلی بھی اس اصول سے مستثنیٰ نہیں۔ سردیوں میں اس سپر فوڈ سے لطف اندوز ہونا ضرور کریں، لیکن ذہن میں رکھیں کہ اعتدال ہی صحت کا راز ہے۔ کم کھائیں، مگر پورے مزے کے ساتھ کھائیں!


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US