پیٹرول کی قیمت میں اضافہ.. 1 لیٹر پیٹرول آج سے کتنے کا ملے گا؟

image

گزشتہ شب وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15دن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے.

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے 15 دسمبر کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3.725 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3.29 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے.

اس اضافے کے بعد 1 لیٹر پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 43 پیسے پر جا پہنچی ہے.

جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی کی گئی ہے. جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 164.98 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 151 روپے 73 پیسے ہوگئی ہے. واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US