ACE منی ٹرانسفر کی اعلیٰ کارکردگی پر سٹیٹ بنک کی طرف سے ایوارڈ

image

سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ترسیلات زر کی صنعت میں ACE منی ٹرانسفر کو عالمی لیڈر قرار دیتے ہوئے ترسیلات زر کے لحاظ سے چوتھی سب سے بڑی گلوبل فن ٹیک ہونے کے اعزاز سے نوازا ہے، یہ اعزاز ترسیلات زر کے شعبے میں اے سی ای کی کلیدی حیثیت کا ثبوت ہے۔ یہ ایوارڈ 28 نومبر 2024 کو روم، اٹلی میں منعقدہ چوتھی پاکستان ریمیٹنس سمٹ 2024 میں پیش کیا گیا، جس میں شعبے کی سرکردہ شخصیات اور عالمی مالیاتی سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

ایک بین الاقوامی فنٹیک ہونے کے ناطے، ACE منی ٹرانسفر ترسیلات زر کے قانونی ذرائع کو فروغ دینے اور رسمی مالیاتی بہاؤ کے ذریعے ملکی معیشت کو تقویت دینے میں پیش پیش رہا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یہ اعتراف کمپنی کے بڑھتے ہوئے اثرات اور بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے لیے محفوظ، کم خرچ اور موثر ترسیلاتِ زر کے ذریعے کے طور پر اس کی لگن کو اجاگر کرتا ہے۔

پاکستان ترسیلات زر کی وصولی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ملک ہے، جہاں 24 فیصد اضافے کی شرح کے ساتھ تارکین وطن کی طرف سے بھیجی گئی رقوم معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اکتوبر 2024 میں پاکستان کے لئے ترسیلات زر کا حجم 3.052 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اعتماد اور ٹیکنالوجی سے تقویت یافتہ ACE منی ٹرانسفر کے اختراعی انداز نے اسے خاندانوں کو جوڑنے اور ترقی کو آگے بڑھانے کے ایک اہم ذریعیکے طور پر مستحکم کیا ہے۔

ACE منی ٹرانسفر کے سی ای او راشد اشرف کا کہنا ہے کہ "سٹیٹ بینک آف پاکستان کا اے سی ای کے لئے یہ باوقار ایوارڈ دنیا بھر میں لاکھوں پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کی مدد کرنے کا ثبوت ہے، جو انہیں اپنے پیاروں کی خوشحال زندگی کو یقینی بنانے کے لیے محفوظ طریقے سے فنڈز منتقل کرنے میں مدد کرتا ہے۔" انہوں نے کہا کہ"ہم پاکستان کو جدید تکنیکی ترسیلات زر کے حل کے ذریعے دنیا کے مرکز میں لاتے ہوئے ملککی معیشت میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے اور پوری دنیا کو نئے حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں"۔

 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US