کراچی میں سردی میں اضافہ ہوگا۔۔ پارہ مزید کتنا نیچے جاسکتا ہے؟

image

کراچی کے موسم میں خنکی کا احساس مزید بڑھنے والا ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے درجہ حرارت میں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔ ماہرین کے مطابق، رات کے وقت کراچی والوں کو مزید سردی کا سامنا ہوگا، جب کہ مطلع صاف اور خوشگوار رہنے کی امید ہے۔

گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لیکن آئندہ راتیں اس سے بھی زیادہ ٹھنڈی ہونے کی توقع ہے۔ پیشگوئی کے مطابق، درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے، جو کہ اس ساحلی شہر کے رہائشیوں کے لیے ایک غیر معمولی تبدیلی ہوگی۔

ہوا کے موجودہ حالات کے مطابق، شمال مشرق سے ہلکی رفتار کی ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US