ایف بی آر نے بیگیج اسکیم میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔ نئے قوانین کے مطابق، اب کمرشل مقدار میں اشیاء لانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ذاتی استعمال کے لیے صرف ایک موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔
بیگیج رولز 2006 میں ترامیم
ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ قوانین میں ترمیم کا مسودہ منظر عام پر آ چکا ہے، اور عوام کو 7 دن کے اندر تجاویز دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ مقررہ مدت کے بعد موصول ہونے والی کوئی بھی رائے قبول نہیں کی جائے گی۔
1200 ڈالر سے زیادہ مالیت کی اشیاء کمرشل تصور ہوں گی
ایف بی آر کے مطابق، بیگیج اسکیم میں ترامیم کے تحت 1200 ڈالر سے مہنگی اشیاء کو تجارتی سامان مانا جائے گا۔
اضافی موبائل فون ضبط ہوں گے
قواعد میں واضح کیا گیا ہے کہ ایک موبائل فون کے علاوہ باقی تمام فون ضبط کر لیے جائیں گے۔ مزید یہ کہ اضافی سامان پر نہ صرف ڈیوٹی اور ٹیکس لگے گا بلکہ جرمانے کے باوجود کلیئرنس ممکن نہیں ہوگی۔