اہم نکات:
بیگج رولز میں ترامیم واپس لینے کی ہدایت، بیرون ملک سے ایک سے زائد فون لانے پر پابندی روک دی گئی
سول نافرمانی کی کال دینا پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے: وزیراعظم
آئینی بینچ: زیر حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو 15 دسمبر کو خراج عقیدت پیش کریں گے: اسد قیصر
تحریک انصاف صحافیوں کو آن لائن ہراساں کرنے کی ٹارگٹڈ مہم چلا رہی ہے: وزیر اطلاعات
حج کے لیے درخواست دینے کا آخری دن، 75 ہزار سے زائد موصول
ہم سب ملکی و قومی مفاد کے لیے مل بیٹھ سکتے ہیں: علی امین گنڈاپور
سول نافرمانی کی کال دینا پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے: وزیراعظموزیراعظم شہباز نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی کال دینا پاکستان کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’بدقسمتی سے ایک کال دینے کی کوشش کی گئی جسے سول نافرمانی کی تحریک کہا گیا۔ پاکستان کے ساتھ اس بڑی دشمنی کیا ہو سکتی ہے۔‘اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’جنہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کی میں نے اس حوالے کہا ہے کہ انہیں کسی صورت بھی نہیں چھوڑا جائے گا اور اگر کوئی بے قصور ہے تو کچھ بھی نہیں کہا جائے گا۔ اسی پیمانے پر ہم آگے چلیں گے۔ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے۔‘نومبر میں بیرون ملک سے ترسیلات میں اضافے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’اس مہینے میں بیرون ملک سے ترسیلات بھی ریکارڈ زیادہ ہیں۔ یہ بیروم ملک مقیم پاکستانیوں کا ہم پر اعتماد ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ لبنان کے وزیراعظم سے شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے انخلا پر بات کی۔ انخلا کے لیے وزارت خارجہ اور سفارتخانہ رابطے میں رہے۔ پاکستان شام کے معاملے پر غیرجانبدار رہا۔اسلام آباد میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو 15 دسمبر کو خراج عقیدت پیش کریں گے: اسد قیصرتحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو 15 دسمبر کو پشاور، حیات آباد کے ناراں باغ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔منگل کو پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ے کہا کہ ’سیاسی ورکروں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔ کیا پی ٹی آئی جو جدوجہد کر رہی ہے وہ آئین و قانون کے مطابق نہیں ہے؟‘’دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کی ساری توجہ تحریک انصاف پر دہشت گردی کے مقدمات درج کروانے پر ہے۔ تمام ادارے پی ٹی آئی کو نیچا دکھانے کی کوشش میں ہیں۔‘
بیگج رولز میں ترامیم واپس لینے کی ہدایت، بیرون ملک سے ایک سے زائد فون لانے پر پابندی روک دی گئی
بشیر چوہدری، اسلام آباد
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نے اوورسیز پاکستانیوں پر ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر روک دی ہے اور ہدایات دی ہیں کہ اس حوالے سے مزید غوروخوض کے بعد ترمیم لائی جائے۔ منگل کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ چیئرمین نے کسٹمز بیگیج رولز 2006 میں مجوزہ ترامیم واپس لینے کی ہدایت کی ہے، اور فوری طور پر ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
موجودہ قوانین کے تحت بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو دو موبائل فون لانے کی اجازت برقرار رہے گی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریںآئینی بینچ: زیر حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد
سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں زیرِ حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
منگل کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے زیرِحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی لطیف کھوسہ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’ملاقات کے حوالے سے اٹارنی جنرل یقین دہانی کرا چکے ہیں۔
دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ’جیلوں میں کم از کم ملاقات تو ہوسکتی ہے۔‘
ہم سب ملکی و قومی مفاد کے لیے مل بیٹھ سکتے ہیں: علی امین گنڈاپورخیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ’سیاست سب کی اپنی اپنی لیکن یہ ملک ہم سب کا ہے، ملکی مفاد سب سے مقدم ہے۔‘منگل کو ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات چلتے رہیں گے، لیکن اس کے باوجود ہم سب ملکی و قومی مفاد کے لیے آپس میں بیٹھ سکتے ہیں۔‘’سیاسی جماعتوں میں اتنے اختلافات اور دوریاں پیدا کی گئیں کہ وہ آپس میں بیٹھنے کے لیے تیار نہیں۔ ہمیں قومی مسائل کے حل اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔‘’ان کا کہنا تھا کہ ’ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے خود سیاسی جماعتوں اور قائدین کو جمہوری بننا پڑے گا۔‘تحریک انصاف صحافیوں کو آن لائن ہراساں کرنے کی ٹارگٹڈ مہم چلا رہی ہے: وزیر اطلاعاتوزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صحافیوں کو آن لائن ہراساں کرنے کی ٹارگٹڈ مہم چلا رہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’مذموم مہم کا مقصد صحافیوں کو نقصان پہنچانا ہے۔ صحافیوں کے بچوں کی تفصیلات اور ان کے ایڈریس شیئر کر کے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس پر کارروائی کی جائے گی۔‘ان کہنا تھا کہ ’انتشاری ٹولے کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، یہ پاکستانی فوج کے خلاف بیرونی ایجنڈے کا پرچار کر رہے ہیں تاکہ اسے کمزور کیا جا سکے۔‘
حج کے لیے درخواست دینے کا آخری دن، 75 ہزار سے زائد موصول
پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ آج حج 2025 کے لیے درخواست دینے کا آخری دن ہے اور اب تک 75 ہزار تین سو 37 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔منگل کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ نامزد بینکوں کی شاخیں آج بھی درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گی۔ترجمان کے مطابق ’دو لاکھ روپے کی پہلی قسط کے ساتھ نزدیکی بینک میں درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔‘
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سمندر پار پاکستانی سپانسرشپ سکیم میں بغیر قرعہ اندازی کے شامل ہو سکتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ نئے درخواست گزار ان عزیز و اقارب کے گروپ میں بھی شامل ہو سکتے ہیں جن کی درخواستیں پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں۔پچھلے ہفتے حکومت کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کے لیے مقرر کی گئی آخری تاریخ کو تین دسمبر سے بڑھا کر 10 دسمبر کر دیا گیا تھا۔مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں