شادی ہے یا جنگ کا میدان۔۔ دلہا دلہن کی اینیمل فلم کے انداز میں انٹری! ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم اینیمل کا اثر شادیوں تک پہنچ گیا ہے۔ ایک انوکھے جوڑے نے اپنی شادی کو فلمی انداز میں یادگار بنانے کے لیے ’مشین گن‘ اسٹائل اپنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچائے ہوئے ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل اس ویڈیو کو صارف اشیش سئیوال نے شیئر کیا، جسے اب تک 15 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس منفرد انٹری میں دولہا اور دلہن فلم اینیمل سے متاثر ہوکر ایک بھاری بھرکم مشین گن پر بیٹھ کر شادی ہال میں داخل ہوئے، بالکل اسی طرح جیسے فلم میں رنبیر کپور دشمنوں کا صفایا کرتے ہیں۔

جوڑے کی یہ فلمی انٹری جہاں کچھ لوگوں کے لیے حیرت کا باعث بنی، وہیں اکثر صارفین نے اس پر شدید تنقید کی۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، "آپ ایک شادی کو میدان جنگ کیوں بنا رہے ہیں؟" دوسرے نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا، "یہ شاید اپنی شادی شدہ زندگی کی جنگ کے لیے تیار ہو رہے ہیں!"

شادیوں کو منفرد اور یادگار بنانے کے کئی طریقے ہیں، لیکن یہ جوڑا شاید کچھ زیادہ ہی فلمی ہوگیا۔ جہاں کچھ لوگوں کو یہ تخلیقی انداز پسند آیا، وہیں دوسروں نے اسے فلم کے منفی کردار سے متاثر ہو کر غیر اخلاقی قدم قرار دیا۔

یہ ویڈیو اس بات کی یاد دہانی ہے کہ سوشل میڈیا کی دنیا میں کچھ بھی قابلِ قبول اور مزاحمت کا مرکز بن سکتا ہے، خاص طور پر جب آپ شادی جیسے مقدس لمحے کو فلمی انداز میں پیش کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US