پاکستان میں نئی انرجی وہیکل پالیسی متعارف کرنے پر کام شروع

image

پاکستان میں نئی انرجی وہیکل پالیسی متعارف کرنے پر کام شروع کردیا گیا، وفاقی محکمہ انڈسٹری و پروڈکشن نے خیبرپختونخوا حکومت سے بھی تجاویز طلب کرلیں۔

دستاویز کے مطابق پالیسی کے تحت پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز متعارف کرائی جائیں گی، پاکستان میں ٹرانسپورٹ سیکٹر سے سالانہ 200 ملین میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا ہوتا ہے۔

پی آئی اے نجکاری مشن، بین الاقوامی فرم کو سرکاری خزانے سے 2 ارب کی ادائیگی

بڑی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ماحول اور انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، حکومتی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اب تک پاکستان میں 51 کمپنیوں نے لائسنس حاصل کیا ہے، پاکستان میں دو، تین اور چار وہیل الیکٹرک وہیکلز چلائی جائیں گی۔

کمپنیوں کی دلچسپی بڑھانے اور پالیسی کو نافذ العمل بنانے کے لئے مراعات اور سہولیات دی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US