خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اہلکار کے قتل میں مطلوب ملزم سفیراللہ کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے پشاور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مطلوب ملزم سفیر اللہ تھانہ تجوڑی کو 16 نومبر 2025 کے قتل مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم نے فائرنگ کر کے ساتھی ملزم مطیع اللہ کے ساتھ مل کر وحید زمان کو قتل کیا۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقتول وحید زمان بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز میں خدمات سرانجام دے رہا تھا، شریک ملزم مطیع اللہ واردات کے دو روز بعد بیرون ملک فرار ہوچکا ہے۔
یاد رہے کہ ملزم سفیراللہ کی گرفتاری ایف آئی اے کے تعاون سے پشاور ایئرپورٹ پر عمل میں لائی گئی۔