وفاقی حکومت نے سال 2026 کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

image

وفاقی حکومت نے سال 2026 میں عام اور اختیاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سال 2026 میں مجموعی طور پر 40 تعطیلات ہوں گی جن میں 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری 2026 کو یومِ کشمیر، 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان جب کہ 21، 22 اور 23 مارچ 2026 کو عیدالفطر کے تین روز عام تعطیل ہوں گے۔ یکم مئی کو یومِ مزدور اور 28 مئی 2026 کو یومِ تکبیر کے موقع پر بھی عام تعطیل ہوگی۔ اسی طرح 27، 28 اور 29 مئی 2026 کو عیدالاضحیٰ کی تین چھٹیاں دی جائیں گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 24 اور 25 جون کو نویں اور دسویں محرم کی تعطیلات ہوں گی، 14 اگست 2026 کو یومِ آزادی، 25 اگست 2026 کو عید میلادالنبی ﷺ، 9 نومبر کو یومِ اقبال اور 25 دسمبر 2026 کو یومِ قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی۔ 26 دسمبر 2026 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سال 2026 کے لیے اسلامی تعطیلات متوقع تاریخوں کے مطابق طے کی گئی ہیں اور چاند کی رویت کے حساب سے علیحدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ یکم جنوری، یکم جولائی اور اسلامی تاریخ کے مطابق یکم رمضان کو بینکوں کی چھٹی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی، جب کہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں تین سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US