پہلے کہتے تھے جعلی حکومت، اسی حکومت سے مذاکرات کی بازگشت چل رہی ہے، بیرسٹر عقیل ملک

image

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پہلے کہا جارہا تھا کہ یہ جعلی حکومت ہے،ان کے پاس مینڈیٹ نہیں، بالآخر اسی حکومت سے مذاکرات کی بازگشت چل رہی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹونائٹ” میں  بیرسٹرعقیل ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترمسائل کا واحد حل مذاکرات ہی ہیں، اس طرف سے ٹھنڈی ہواؤں کا جھونکا آیا ہے۔

وزیراعظم نے ہمارے موقف کا مثبت جواب دیا،مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ دو تین چیزیں دیکھنی والی ہیں،ایک دم طبیعت میں تبدیلی کیوں آئی،اچھی بات ہے کہ ان کی طبیعت میں تبدیلی آچکی ہے۔

انہوں نے کہا مزید کہ پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال اتوار تک کیلئے مؤخر کر دی ہے، کال غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی جاتی تو اچھی بات تھی، حکومت مذاکرات کیلئے پہلے بھی سنجیدہ تھی اوراب بھی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US