این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال

image

این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عادل بازئی کو مسلم لیگ ن کی بجائے آزاد امیدوار تصور کیا جائے گا۔

عا دل بازئی کیخلاف بجٹ اور 26ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف کا الزام تھا، ان کے خلاف ن لیگ نے ریفرنس دائر کیا تھا۔

ریکوڈک منصوبے کے 15 فیصد شیئرز 540 ملین ڈالر میں سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری

عا دل بازئی کو صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی جانب سے دائر ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا۔

جس کے بعد سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا اور عادل بازئی کی بطور رکن قومی اسمبلی بحالی کا فیصلہ دیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US