سونے کی قیمت میں ہوش اڑا دینے والا اضافہ۔۔ مہنگا ہو کر فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

image

ملک میں سونے کی قیمت نے ایک بار پھر نئے ریکارڈ قائم کر دیے، عوام کے لیے سنار کی دکانوں کا رخ کرنا مزید مشکل ہوگیا۔ آج سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کے بڑے اضافے کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے تک جا پہنچا، جس نے خریداروں کو حیران کر دیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 8573 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہو چکی ہے، جس سے زیورات خریدنا عام آدمی کے لیے مزید ایک خواب بنتا جا رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ کی بات کریں تو وہاں بھی سونے کے دام آسمان کو چھو رہے ہیں۔ آج بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 100 ڈالر کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد سونا 3218 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts