جب نیت عوام کیلئے کام کرنیکی ہو تونتائج آتے ہیں، مریم اورنگزیب

image

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پورا پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کو شاباشی دے رہا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید سے پہلے ڈیڑھ کروڑ سے زائد بیگز تقسیم کیے گئے۔ اور کلین اپ آپریشن کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے تھے۔ کلین اپ آپریشن کی سیف سٹیز کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع اور تحصیل نے ایک دوسرے سے بڑھ کر کام کیا۔ اور شدید گرمی میں ستھرا پنجاب کے اہلکاروں نے کام کیا۔ گھروں میں جا کر آلائشوں کو اکٹھا کیا گیا۔ تمام اہلکاروں اور ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکاروںکو شاباش دیتی ہوں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس نے بھی ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیا ہے۔ جبکہ آج پورا پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کو شاباشی دے رہا ہے۔ اس طرح کا کلین اپ آپریشن کہیں نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب نیت عوام کے لیے کام کرنے کی ہو تو نتائج آتے ہیں۔ اور پنجاب حکومت نے خود اپنا ریکارڈ توڑا ہے۔ کوئی کہہ رہا تھا کہ پنجاب حکومت نے میڈیا مینجمنٹ کی۔ بلکہ ہم نے میڈیا مینجمنٹ نہیں کی عوام کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US