ایرانی حکومت کو اسرائیل پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، نیتن یاہو

image

ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے تازہ حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے پاس ایرانی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا یہ بہترین موقع ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایرانی حکومت کو خمیازہ بھگتنا ہوگا، میں اور اسرائیلی عوام ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔

وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان جمعے کو اسرائیل ایران تنازع پر بات ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہری علاقوں پر میزائل داغ کر ایران نے سرخ لکیر پامال کی ہے۔

اسرائیلی حکام کا بتانا ہے کہ ایرانی حملے میں 21 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔


 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US