پشاور کے علاقے شاہ عالم شکرپورہ میں زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار اچانک گرنے کے نتیجے میں 6 مزدور زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمی مزدوروں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے باعث زخمیوں کو فوری امداد فراہم کرتے ہوئے محفوظ طریقے سے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد مقامی شہریوں نے امدادی ٹیموں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔