شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حلقہ ایل اے-27 مظفرآباد-1 میں پولنگ ملتوی

image

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل اے-27 مظفرآباد-1 میں پولنگ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق گزشتہ رات سے جاری شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے باعث بالائی اور دشوار گزار علاقوں میں متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، جس کے باعث پولنگ عملے اور انتخابی سامان کی بروقت ترسیل ممکن نہ بن سکی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اتوار کو مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کی 12 قانون ساز اسمبلی نشستوں اور مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر پولنگ شیڈول تھی، تاہم ایل اے-27 میں غیر معمولی موسمی حالات کے باعث انتخابی عمل متاثر ہوا۔

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے رات گئے تک بند سڑکیں بحال کرنے کی کوششیں جاری رکھیں، لیکن راستے مکمل طور پر کھولے نہ جا سکے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل اے-27 مظفرآباد-1 میں آج کی پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس حلقے میں پولنگ کے نئے شیڈول کا اعلان آج دوپہر 2 بجے کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US