لاہور میں سابق رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے گاڑی پر پتھراؤ کیا، تاہم واقعے میں سعدیہ سہیل رانا محفوظ رہیں اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سعدیہ سہیل رانا نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔