روجھان: مضر صحت سویاں کھانے سے ایک ہی خاندان کے 37 افراد متاثر، ایک بچہ جاں بحق

image

راجن پور کے علاقے روجھان کی تحصیل عمرکوٹ میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 37 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک بچہ دورانِ علاج جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چار متاثرین کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دیگر افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق انہوں نے سویاں کھائی تھیں، جس کے بعد ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ کھانے کے نمونے بھی جانچ کے لیے بھجوانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US