نوجوانوں کو بااختیاربنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

image

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی جس میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں با اختیار بنانے سے متعلق مختلف جاری اقدامات پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقو پر گفتگو میں کہا کہ نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرکے بااختیار بنانا حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں ملکی ترقی کے عمل میں متحرک شراکت دار بنانے کے لیے مزید منصوبے شروع کیے جائیں۔ نوجوانوں کو عصری تقاضوں اور جدید ہنر و ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں باجوڑ میں رکن قومی اسمبلی اور معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے حملے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا، انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US