آج رات آسمان پر ہوگا 2025 کا آخری سپر مون

image

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بتایا ہے کہ سال 2025 کا آخری سپر مون جسے دسمبر کا کولڈ مون کہا جاتا ہے آج رات پاکستان کے مختلف شہروں میں دیکھا جا سکے گا۔

سپارکو کے مطابق یہ سال کا تیسرا مسلسل سپر مون ہے اور 4 اور 5 دسمبر کی درمیانی رات واضح طور پر نظر آئے گا۔

چاند 4 دسمبر کی شام 4:58 بجے طلوع ہوگا اور 5 دسمبر کی صبح 4:15 بجے عروج پر پہنچے گا۔ زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ 357,218 کلومیٹر ہے۔

سپر مون کے دوران چاند تقریباً 8 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا جس سے آسمان کا منظر بہت خوبصورت لگے گا۔

سپارکو نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کھلی فضا میں جا کر اس فلکی مظہر کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US