محکمہ ریلوے نے 11 ٹرین پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ریلویز ترجمان کے مطابق محکمہ ریلوے نے بہتر سفری سہولیات اور ریونیو میں اضافے کے لیے ٹرینوں کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس فیصلے کے تحت 11 ٹرینوں کو پرائیویٹائز کیا جائے گا جس میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، راول اور بدر ایکسپریس شامل ہیں۔
غوری ایکسپریس، راوی ایکسپریس، تھل ایکسپریس، فیض احمد فیض اور موہنجو دڑو پسنجر ٹرین کو بھی پرائیویٹائز کیا جائے گا۔