سانس لینا محال! لاہور اور کراچی کی فضا صحت کے لیے خطرہ بن گئی

image

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ملک کے بڑے شہر فضائی آلودگی کے شدید اثرات میں آ گئے ہیں۔ عالمی سطح پر جاری فضائی معیار کی فہرست کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر جبکہ کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 251 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ شدید مضرِ صحت سطح قرار دی گئی ہے۔ کراچی میں آلودہ ذرات کا تناسب 195 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوا جو مضرِ صحت سطح کے زمرے میں آتا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے معیار کے مطابق 150 تا 200 کے درمیان آلودگی مضرِ صحت، 200 تا 300 شدید آلودگی، جبکہ 300 سے زائد خطرناک ترین فضائی آلودگی کو ظاہر کرتی ہے۔

دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے اور بغداد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US