پاکستانی پاسپورٹ میں نئی تبدیلی؟ محکمہ پاسپورٹس نے حقیقت بتا دی!

image

محکمہ پاسپورٹس نے پاکستانی پاسپورٹ سے متعلق گردش کرتی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ کے ڈیزائن یا بنیادی تحریر میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

ترجمان محکمہ پاسپورٹس کے مطابق نئے پاسپورٹس میں صرف جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی بین الاقوامی ساکھ اور تحفظ میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ نئے پاسپورٹس میں شہری کے والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی شامل کیا جائے گا جبکہ ویزا صفحات پر پاکستان کے مختلف صوبوں کی تاریخی عمارات کی تصاویر پرنٹ کی جائیں گی تاکہ ملکی ثقافت اور ورثے کی نمائندگی ہو سکے۔

محکمہ پاسپورٹس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاسپورٹ پر درج جملہ ویسے ہی برقرار رہے گا اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی یا ترمیم نہیں کی جا رہی۔

ترجمان کے مطابق جدید سیکیورٹی خصوصیات کا مقصد پاسپورٹس کو جعلسازی سے محفوظ بنانا اور پاکستانی شہریوں کو بین الاقوامی سطح پر بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US