ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت "پاکستان ریپبلک پارٹی" بنادی

image

کراچی پریس کلب میں سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں کراچی سے اپنی پارٹی کا اعلان اس لیے کررہی ہوں کہ میرے مطابق اسے دارالخلافہ ہونا چاہیے تھا، اس وقت پاکستان میں تمام سیاسی لیڈر اور پارٹیاں ایک برابر ہیں۔ میں نے اب تک جو نوکری لی ہے جو کام کیا ہے ذمہ داری نبھائی ہے وہ میرٹ کی بنیاد پر کی ہے، ابھی ملک میں ہونے والے حالیہ حادثات پر پوائنٹ اسکورنگ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے بلکہ انفراسٹرکچر کی بات ہونی چاہیے۔

میں چاہتی تو کوئی بھی پارٹی جوائن کرسکتی تھی لیکن میں چاہتی ہوں کہ جن بچوں کی کوئی نمائندگی نہ ہو میں ان کی آواز بنوں، میں ایک موومنٹ شروع کرنے جارہی ہوں جس سے میں پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کے چہرے بدل کر دکھاوں گی۔ مجھ جیسے خاتون کے پارلیمنٹ پہنچنے سے بہتر آپ لوگوں کی نمائندگی ہے، کسان کی نمائندگی کسان کرے، اسکول ٹیچر کی نمائندگی اسکول ٹیچر کرے۔ میں تمام بڈھے بابوں کو تبدیل کرنے کی نیت بنا کر آئی ہوں۔

اب پاکستان میں یہاں کے رہنے والوں کی بات ہوگی، اب ملک کے مفاد کی بات ہوگی، مجھے سیاسی جماعت بنانے کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے میں یہ میرے آبا واجداد کی زمین ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts