بلوچستان میں ایک بار پھر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

image

حکومت بلوچستان کی درخواست پر صوبے میں ایک بار پھر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت 30 اگست اور 6 ستمبر کو موبائل انٹرنیٹ بند رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 6 اگست کو بھی بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی جس کے خلاف کنزیومر سوسائٹی والوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔

عدالت نے صوبائی حکومت کو سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد 21 اگست کو انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی تھی۔تاہم اب ایک بار پھر حکومت نے انٹرنیٹ معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US