وزیر داخلہ محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک، سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مخلص او مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش میں ثابت قدم رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور بھکاری مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہ پاکستان سعودی عرب کا برادر دوست ملک ہے اور سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US