صدرِ مملکت نے 11ویں این ایف سی کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی

image

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے نان ایکس آفیشیو رکن کی تبدیلی کی گئی جس کے تحت محفوظ علی خان کو 11ویں این ایف سی کا نیا رکن نامزد کیا گیا۔ صدر کی منظوری کے بعد سابقہ نامزدگی منسوخ ہوگئی۔

ترجمان ایوانِ صدر کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے کرمنل لاز ترمیمی بل 2025ء کی بھی توثیق کر دی ہے۔علاوہ ازیں صدر نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء کی بھی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت نے 11واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور صوبوں کے ایک ایک ماہر کو بھی کمیشن میں شامل کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US