بلوچستان سے آج اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس معطل

image

بلوچستان سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس آج معطل رہے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور مختلف مقامات پر فلیش فلڈز کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے اس لیے حفاظتی اقدامات کے طور پر دونوں ٹرینیں آج کے لیے منسوخ کی گئی ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق اتوار سے ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی اور متاثرہ مسافروں کو کرایہ مکمل طور پر ریفنڈ کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US