ایم کیو ایم پاکستان کا تیل قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

image

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ پڑتا ہے، وفاقی حکومت کوئی ایسی پالیسی بنائے جس سے معاشی اہداف بھی پورے ہوں اور عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔

اراکین قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے فیصلوں سے سب سے زیادہ ملازمت پیشہ مڈل کلاس طبقے کے افراد متاثر ہوتے ہیں۔ مشکل فیصلوں میں عوام کی سہولت کو ترجیح دی جائے۔

حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے حکومتِ پاکستان سے گزارش کی ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts