پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے آج سے ٹرین کرایے بھی 2 فیصد بڑھا دیے جبکہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کیا جاچکا ہے۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے تمام میل، ایکسپریس انٹر سٹی اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ٹرانسپورٹ تنظیموں نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے مطابق انٹر سٹی روٹ بسوں کے کرایوں میں 7 جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے 20 فیصد اضافہ کردیا۔