سردار اختر جان مینگل نے ساجد ترین ایڈووکیٹ کے توسط سے بلوچستان ہائی کورٹ میں حکومت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف پٹیشن دائر کردی۔
آج بلوچستان ہائی کورٹ میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی جانب سے بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور بلوچستان ہائی کورٹ بار کے سابق صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے حکومت کی جانب سے سردار اختر جان پر سفری پابندی کے غیر قانونی اقدام کے خلاف پٹیشن دائر کی۔
سردار اختر جان مینگل کی جانب سے ساجد ترین ایڈووکیٹ کے ہمراہ سینئر وکلاء مرکزی سیکریٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین بار کونسل راہب بلیدی ایڈووکیٹ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی مرکزی لائرز فورم کے سیکریٹری حبیب اللہ ناصر ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی لائرز فورم کے علی حسن بگٹی ایڈووکیٹ ودیگر نے بھی اپنے وکالت نامے جمع کرائے۔ اس موقع پر بی این پی کے مرکزی رہنماؤں اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔