خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات : حکومت 6، اپوزیشن 5 نشستوں پر کامیاب

image

خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات میں حکومت نے 6 جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔

الیکشن کمیشن نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر مراد سعید، مرزا آفریدی، فیصل جاوید، نورالحق قادری جنرل نشست پر کامیاب ہوئے جبکہ ٹینکو کریٹ کی نشست پر اعظم سواتی اور خواتین کی نشست پر روبینہ ناز کامیاب ہوئیں۔

پاکستان مسلم لیگ کے نیاز احمد خان، جے یو آئی کے عطاالحق درویش، پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود جنرل نشست پر، ٹینکو کریٹ پر جے یو آئی کے دلاور خان اور خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب ہوئیں۔

نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امید وار مراد سعید جنرل نشست پرجیت گئے انہیں 26 ووٹ ملے، فیصل جاوید کو 22 اور نورالحق قادری کو 21 ووٹ ملے، مرزا آفریدی 21ووٹ حاصل کرسکے۔ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی امید وار روبینہ ناز 89 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، ٹیکنو کریٹ کی نشست پر اعظم سواتی نے 89 ووٹ لیے جبکہ دلاور خان نے 54 ووٹ، نیاز احمد خان نے 18، مولانا عطاء الحق درویش 18 ،طلحہ محمود 17، روبینہ خالد 52 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پرووٹ ڈالے گئے اور اسمبلی کے تمام 145 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کامیاب امیدواروں سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow