پاکستان کے زیر انتظام شمالی علاقے گلگت بلتستان اور شاہراہ بابوسر پر سیلابی ریلوں کی زد میں آکر کم از کم 15 گاڑیاں ملبے تلے دب یا بہہ گئی ہیں۔ واقعات میں کم از چار ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔
- گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں سیاحتی مقام پر سیلابی ریلے سے اب تک کم از کم چار افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں ایک خاتون اور tتین مرد شامل ہیں
- ریسیکو 1122 اور گلگت بلتستان حکومت کے مطابق کم از کم پندرہ کے قریب زخمی ہیں اور تیس سے زائد لاپتہ ہیں
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے 6 اور اپوزیشن جماعتوں نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی
- بنگلہ دیشی حکام کے مطابق ڈھاکہ میں سکول کی عمارت پر بنگلہ دیشی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد کم از کم 20 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہیں
- بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارے کے حادثے کے 17 متاثرین بچے تھے
شاہراہِ بابوسر پر سیلابی ریلے کی زد میں آکر متعدد گاڑیاں بہہ گئیں: ’جو سیاح فیملی کے ساتھ تھے وہ بچوں کی وجہ سے بھاگ نہ سکے‘