سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزورٹ بار میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی

image

سوئٹزرلینڈ کے ایک مشہور اسکی ریزورٹ ٹاؤن کے بار میں نیو ائیر نائٹ کے موقع پر آتشزدگی کے حادثے میں کم از کم 47 افراد ہلاک اور 115 زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سال نو کی تقریبات کے دوران پیش آیا اور متاثرین میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ حادثے میں 8 فرانسیسی شہری لاپتہ ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ایک ویٹر کی غلطی سے لگی اور لکڑی کے فرش کی موجودگی کے باعث تیزی سے پھیل گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے صدر نے اس المناک واقعے کے بعد برن شہر میں پانچ روز تک قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان سوئس حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US