پاکستان 2026 میں دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا

image

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (UNFPA) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان سال 2026 میں دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔ ادارے کے مطابق آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کے شعبوں پر دباؤ میں مزید اضافہ ہوگا جس کے لیے فوری اور مؤثر قومی منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔

یو این ایف پی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جنسی مساوات، موسمیاتی لچک اور جامع قومی منصوبہ بندی کو ترجیح دینا ہوگی تاکہ آبادی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق اگر آبادی کو بہتر حکمتِ عملی، تعلیم، صحت کی سہولیات اور روزگار کے مواقع کے ذریعے مؤثر انداز میں منظم کیا جائے تو اسے ایک بوجھ کے بجائے اسٹریٹجک اثاثے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ادارے نے اس امر پر زور دیا کہ خواتین کو تعلیم، صحت اور بااختیار بنانے کے مواقع فراہم کیے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ اسی طرح موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں آبادی کی منصوبہ بندی اور وسائل کے منصفانہ استعمال کو قومی پالیسیوں کا مرکزی حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US