خیبر پختونخوا کے محکمہ ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر کی طرف سے موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری موسمی ایڈوائزری کے مطابق کبھی کبھار وقفے کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ڈیولپمنٹ اتھارٹیز برائے گلیات، کاغان، کمراٹ، کالاش اور اپر سوات کو ضروری ہدایات کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
مراسلہ کے مطابق کہ تمام متعلقہ اسٹاف کی منظورشدہ اور زیر التوا چھٹیوں کی درخواستیں فوری طور پر منسوخ کی جائیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو (1122) کے ساتھ موثر ہم آہنگی اور ردعمل کے لیے مناسب انسانی وسائل کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے عملے کی تمام منظور شدہ یا زیر التوا چھٹیوں کی درخواستوں کو فوری طور پر منسوخ کرنے یا واپس لینے کا کہا گیا ہے۔
ٹورازم پولیس کی تعیناتی اور سیاحوں کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی موسمی ایڈوائزری کے مطابق ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔