کراچی: جعلی سیکشن افسر گرفتار، نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں بٹور لیے

image

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ صحت سندھ کے جعلی سیکشن افسر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر دو شہریوں سے پانچ لاکھ روپے وصول کیے اور انہیں جعلی تقرری کے دستاویزات تھما دیے۔

پولیس کے مطابق ملزم سے محکمہ صحت سندھ کا جعلی سروس کارڈ، شناختی کارڈ، میڈیکل لیٹر، پوسٹنگ آرڈر، نقد رقم اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد کر لی گئیں ہیں۔ متاثرہ شہریوں کی شکایت اور مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے خود کو محکمہ صحت کا اعلیٰ افسر ظاہر کرکے شہریوں کو نوکری دلوانے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے عوض فی کس ڈھائی لاکھ روپے لیے گئے۔ جعلی دستاویزات حاصل کرنے کے بعد متاثرین کو شبہ ہوا اور انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow