کوئٹہ : سیاہ کاری کے الزام میں باپ کے ہاتھوں بیٹی اور بھانجا قتل

image

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ قمبرانی روڈ پر باپ نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں نازنین اور غلام قادر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد ملزم عبد اللطیف موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے کیچی بیگ تھانے کی پولیس ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔

لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow