کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس میں 9 ملزمان نے قومی احتساب بیورو کو پلی بارگین کے لیے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق 40 ارب روپے کے اسکینڈل میں ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کی درخواستیں چیئرمین نیب کو ارسال کردی گئی ہیں، ملزمان کی درخواستیں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔
گرفتار ملزمان کی جائیدادوں کی کھوج بھی لگائی گئی ہے جس میں اب تک25 ارب روپے کے اثاثے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
زیادہ تر ملزمان کی اسلام آباد میں کروڑوں روپے کے شاپنگ مال، بنگلے اور دیگر پراپرٹیز ہیں۔ ایوب ٹھیکے دار نے نیب کو تین ارب 45 کروڑ روپے کی پلی بارگین درخواست دی ہے۔