مردان کلپانی نالہ میں پانی کی سطح بڑھنے سے طغیانی کا خدشہ، الرٹ جاری

image

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پی ڈی ایم اےنے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق سوات، دیر، چترال، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر اور مالم جبہ سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش اور فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مردان کے کلپانی نالے میں 23 سے 25 جولائی کے دوران فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو نالوں کی نگرانی، ڈرین سسٹم کی صفائی، ریسکیو اسٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام کو تیز ہوائوں، گرج چمک اور آسمانی بجلی کی صورت میں کمزور عمارتوں، کھمبوں اور سائن بورڈز سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ مقامی آبادی کو باخبر رکھنے کے لیے مقامی زبانوں میں کسی بھی خطرے سے پیشگی پیغامات پہنچائے۔

جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع اور معلومات کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US