کراچی میں بادلوں کا بسیرا لیکن برسیں گے یا نہیں ؟

image

شہر قائد میں ایک بار پھر بادل چھا گئے لیکن بارش کے منتظر شہریوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگست کے اوائل تک شہر میں بارش کا کوئی خاطر خواہ امکان نظر نہیں آ رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگست کے دوسرے ہفتے کے دوران خلیج بنگال سے بننے والا لو پریشر سسٹم اثرانداز ہو سکتا ہے، تاہم یہ سسٹم کراچی میں بارش برسائے گا یا نہیں اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

آج شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندر کی جانب سے تیز ہوائیں چلنے کے باعث موسم میں قدرے بہتری محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج رات ہلکی بوندا باندی یا بارش کا امکان موجود ہے۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ جنوب مغرب سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار 16 سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow