پشاور: منشیات کی سپلائی ناکام، خواجہ سرا سمیت 2 اسمگلر گرفتار

image

پشاور میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آئس اور ہیروئن کی سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خواجہ سرا سمیت دو اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

شرقی پولیس کی جانب سے خیبر روڈ پر ڈیفنس کالونی میں ناکہ بندی کے دوران کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت خواجہ سرا شہزاد عرف گل پانڑہ ساکن چمکنی اور اس کے ساتھی آصف عرف ابراہیم ولد پیدل خان ساکن ہشتنگری کے طور پر ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کار کے ذریعے منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے گاڑی، آئس اور ہیروئن برآمد کی گئی اور دونوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow