اسلام آباد میں بھی شہریوں کو گدھے کھلائے جانے کا انکشاف، 25 من گوشت برآمد

image

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گدھے کا 25 من گوشت برآمد کرلیا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق چھاپے کے دوران 50 سے زائد گدھے بھی برآمد ہوئے ہیں، ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ گوشت بیرون ملک سپلائی کیا جاتا تھا تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ڈائریکٹرفوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف مقدمہ کرایا اور گدھے کا گوشت تلف کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق چھاپے کے دوران 25 من گوشت برآمد کیا گیا جبکہ موقع پر موجود غیرملکی شہری کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گوشت کن علاقوں میں سپلائی کیا گیا ہے اس متعلق پکڑے گئے شخص سے تفتیش کی جارہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow