کوئٹہ: زائرین کا شہداء چوک پر احتجاج، بائی روڈ سفر پر پابندی کی مذمت

image

کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر واقع شہداء چوک پر زائرین کا احتجاج جاری ہے، جس میں سینکڑوں افراد شریک ہیں۔

مظاہرین نے حکومت کی جانب سے زائرین کے بائی روڈ سفر پر عائد پابندی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ "زائرین کی نقل و حرکت پر پابندی کا مطلب ہے کہ حکومت خود اعتراف کر رہی ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ اگر بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں ہیں تو یہ انتظامیہ کی کمزوری ہے، نہ کہ عوام کی کوتاہی۔

"احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اربعین کے موقع پر زائرین کو بائی روڈ سفر کی اجازت دی جائے اور حکومت ان کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی جہاز کا سفر عام اور متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہے اس لیے تمام شہریوں کو یکساں سہولتیں دی جانی چاہئیں۔

مظاہرین نے واضح کیا کہ "اربعین کے مقدس موقع پر کربلا جانے کے لیے قافلوں کی روانگی یقینی بنائی جائے اور ایسی کوئی بھی پالیسی نہ بنائی جائے جوعوام کو قابل قبول نہ ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow